خوشاب(خصوصی رپورٹ)تھانہ قائد آباد کے اے ایس آئی حاجی امان اللہ اشتہاری کی گرفتاری کیلئے لاہور روانہ ہوتے ہوئے ٹرین پر سوار ہونے کے دوران گر کر جاں بحق ہو گئے۔ ان کی نماز جنازہ جامع مسجد غوثیہ بلاک 14 جوہرآباد میں ادا کی گئی جس میں پولیس افسران و اہلکاروں سمیت معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔