راولپنڈی ،5 سالہ بچے کا کٹا ہاتھ سرجری کرکے دوبارہ جوڑ دیا

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)راولپنڈی کے ہولی فیملی ہسپتال میں کٹے ہوئے عضو کو دوبارہ جوڑنے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے۔ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 5 سالہ بچے کا کٹا ہوا ہاتھ دوبارہ جوڑ دیا،جہلم سے تعلق رکھنے والے 5 سالہ بچے کا ہاتھ ٹوکے کے وار سے مکمل طور پر کٹ گیا تھا۔ہولی فلمی ہسپتال کے ڈاکٹر طیب اور ڈاکٹر امبرین کی سربراہی میں طبی ٹیم نے ہاتھ کو دوبارہ جوڑنے کی کامیاب سرجری کی۔ڈاکٹروں نے بتایا کہ مائیکرو ویسکیولرسرجری کے ذریعے خون کی شریانیں اور رگیں بحال کردی گئیں۔