ٹرک کی ٹکر، ویگن نالے میں جاگری، جانی نقصان نہیں ہوا

چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ) نیشنل ہائی و ے پر ٹرک کی ویگن آر کو ٹکر، ویگن آر گندے نالے میں جاگری، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا گیا کہ نیشنل ہائی وے پر چیچہ وطنی کے قریب ٹرک نے ویگن آر کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ویگن آر بے قابو ہوکر گندے نالے میں جاگری۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں اور شہریوں نے انتھک محنت کرتے ہوئے گاڑی کو نالے سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔