فیملی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے:احمد خان بھچر

 راولپنڈی (آئی این پی )اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں آج فیملی ملاقات ڈے ہے لیکن پھر بھی فیملی کو عمران خان سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر  دیگر اپوزیشن ارکان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  تپتی دھوپ میں فیملی کھڑی ہے ، اڈیالہ جیل  پنجاب حکومت کے دائرہ کار میں  آتی ہے تو ملاقات کروائی جائے۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ  حکومت پنجاب کی سنجیدگی یہ کہ گندم کی معاون سلمی بٹ کو لگا دیا ہوا ہے ، عظمیٰ بخاری کا بیان آیا کہ پالیسی کے مطابق گندم نہیں خرید رہے ،  کسان کو فی ایکڑ چالیس ہزار کا نقصان ہو رہا  ہے، پرائیویٹ ڈے والے دن کمشنرز کے ذریعے ممبرز کو بلایا گیا