عمران خان سے ملاقات نہ ہوئی تو تیسری مذاکراتی نشست کا کوئی مقصد نہیں، سیکرٹری جنرل کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاہے کہ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، تاہم بانی سے ملاقات کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو تیسری مذاکراتی نشست کا کوئی مقصد نہیں ہوگا۔میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پہلی نشست میں حکومت نے ملاقات کرانے کا وعدہ کیا تھا، سپیکر سے بھی رابطہ کیا، یاددہانی کروائی تاہم کچھ نہیں ہورہا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی وجہ بھی نہیں بتائی جارہی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دو مطالبات مانے جائیں تو پھر انتخابات سمیت مزید معاملات پر بھی بات ہوگی۔