سانس کے ذریعے روزانہ 68 ہزار مائیکروپلاسٹک ذرات جسم میں داخل ہونے لگے، تحقیق

سانس کے ذریعے روزانہ 68 ہزار مائیکروپلاسٹک ذرات جسم میں داخل ہونے لگے، تحقیق

فرانس کی ٹولوز یونیورسٹی کی نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ انسان یومیہ تقریباً 68 ہزار چھوٹے مائیکروپلاسٹک ذرات (1 سے 10 مائیکرو میٹر قطر والے) سانس کے ذریعے اپنے جسم میں داخل کر رہا ہے، جو پھیپھڑوں، خون اور دماغ تک پہنچ سکتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ مقدار سابقہ اندازوں سے تقریباً 100 گنا زیادہ ہے۔ سائنسدانوں نے 16 اپارٹمنٹس اور گاڑیوں سے ہوا کے نمونے لیے جن سے معلوم ہوا کہ گھروں میں فی مکعب میٹر 528 جبکہ گاڑیوں میں 2,238 مائیکروپلاسٹک ذرات موجود ہیں۔مزید یہ کہ 10 سے 300 مائیکرو میٹر قطر کے تقریباً 3,200 بڑے ذرات بھی روزانہ سانس کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ذرات جسم میں جمع ہو کر سوزش، ہارمونی تبدیلیاں اور سنگین صورتوں میں اعضا کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔