بادام نہ صرف ذائقے میں لذیذ ہیں بلکہ غذائیت میں بھی بے مثال ہیں۔
روزانہ بادام کھانے سے متعدد صحت کے فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں:
کولیسٹرول کو متوازن رکھتا ہے: بادام میں موجود صحت مند چکنائیاں نقصان دہ کولیسٹرول کم اور مفید کولیسٹرول برقرار رکھنے میں مددگار ہیں، دل کے امراض اور فالج کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
کینسر کے خطرے میں کمی: اینٹی آکسائیڈنٹس خصوصیات کی بدولت بادام جسم میں سوزش کم کرتے اور مخصوص اقسام کے کینسر، جیسے بریسٹ کینسر، سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
دل کی صحت: بلڈ پریشر اور دل کی شریانوں کو بہتر بنا کر ہارٹ اٹیک اور دیگر قلبی امراض کے امکانات کم کرتے ہیں۔
بلڈ شوگر کنٹرول: میگنیشیم کی موجودگی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہے اور بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھتا ہے۔
وزن میں کمی: بھوک کم کرنے میں مددگار، مجموعی کیلوریز کی کمی سے وزن گھٹانے میں مؤثر۔
ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی: کیلشیئم کی وافر مقدار سے ہڈیاں اور دانت مضبوط رہتے ہیں اور آسٹیوپوروسس کے خطرات کم ہوتے ہیں۔
جلد کی خوبصورتی: وٹامن ای اور اینٹی آکسائیڈنٹس جلد کو تروتازہ، نرم اور جھریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔
وٹامن ای کا خزانہ: دماغی صحت، بینائی اور دل کی حفاظت میں مددگار۔
اینٹی آکسائیڈنٹس: خلیات کو نقصان سے بچاتے اور قبل از وقت بڑھاپے کے اثرات کم کرتے ہیں۔
ماہرین کا مشورہ: روزانہ بادام کھانے کی عادت اپنائیں، مگر اعتدال ضروری ہے کیونکہ ضرورت سے زیادہ کھانے سے وزن بڑھ سکتا ہے۔