برازیل: بس میں بےہوش ہونے والی لڑکی کے جسم سے 26 آئی فونز برآمد

برازیل: بس میں بےہوش ہونے والی لڑکی کے جسم سے 26 آئی فونز برآمد

ویب ڈیسک: برازیل میں بس میں سفر کرنے والی 20 سالہ لڑکی اچانک طبیعت خراب ہونے پر بےہوش ہوگئی اور جانبر نہ ہو سکی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ ریاست پاراناہ میں پیش آیا، جہاں لڑکی کو سانس لینے میں دشواری اور دورے پڑنے پر پیرا میڈکس نے 45 منٹ تک طبی امداد فراہم کی، مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔حیران کن طور پر طبی عملے نے لڑکی کے جسم سے گوند کے ذریعے چپکائے گئے 26 آئی فونز برآمد کیے، جنہیں بعدازاں پولیس نے قبضے میں لے کر فیڈرل ریونیو سروس کے حوالے کردیا۔حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ موت کی اصل وجہ فارنزک رپورٹ کے بعد معلوم ہو سکے گی۔