پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناروے کپ انڈر 15 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فائنل میں بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروے کے کلب یووک لین کو 0-2 سے شکست دی۔بیٹر فیوچر پاکستان کی ٹیم لیاری کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل تھی اور پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہی۔ ٹیم نے ہر میچ میں حریف ٹیموں کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے شاندار فتوحات حاصل کیں۔فائنل میں بیٹر فیوچر پاکستان کی جانب سے احمد علی اور اویس نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔ دونوں ہاف میں ایک، ایک گول کیا گیا، جس کے ساتھ ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کر لی۔ناروے کپ دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ ہے جس میں 30 سے زائد ممالک کی سینکڑوں ٹیموں نے مختلف ایج گروپس میں شرکت کی۔