فٹبال ورلڈ کپ: ناروے اور فرانس کی شاندار فتوحات، سینیگال اور عراق کو شکست

فٹبال ورلڈ کپ: ناروے اور فرانس کی شاندار فتوحات، سینیگال اور عراق کو شکست

فیفا ورلڈ کپ میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جہاں گروپ آئی کے میچ میں ناروے کی قومی فٹ بال ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سینیگال کی قومی فٹ بال ٹیم کو 3-2 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ناروے کی جانب سے اسٹار اسٹرائیکر ایرلنگ ہالینڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو گول اسکور کیے، جبکہ ایک گول پیڈریسن نے بنایا۔ سینیگال کی ٹیم بھرپور مزاحمت کے باوجود شکست نہ ٹال سکی، جہاں اس کے دونوں گول سار نے اسکور کیے۔دوسری جانب ایک اور گروپ آئی میچ میں فرانس کی قومی فٹ بال ٹیم نےعراق کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ پکی کر لی۔فرانسیسی اسٹار کھلاڑی کیلین ایمباپی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے اور اپنی ٹیم کی فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔میچ کے دوران بارش نے بھی کھیل میں دلچسپی بڑھا دی، تاہم دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ جاری رکھا۔ عالمی فٹبال کپ میں اب ناک آؤٹ مرحلے کی دوڑ مزید سنسنی خیز ہو گئی ہے۔