کراچی کے علاقے لیاری سے تعلق رکھنے والی بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم نے ناروے کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال ٹیم نے ناروے کے مقامی کلب کو یکطرفہ مقابلے میں 0-5 سے شکست دی۔ ٹیم کی جانب سے کاشف نے دو گول اسکور کیے جبکہ عنظلہ، انس اور یاسین نے ایک ایک گول کر کے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ٹیم نے اپنے گروپ کے تینوں میچز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے گروپ چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا اور ناروے کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔واضح رہے کہ لیاری کے کھلاڑیوں پر مشتمل بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب نے گزشتہ برس بھی بوائز انڈر 15 ایونٹ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔ناروے کپ میں دنیا بھر سے بچوں اور نوجوانوں کی ٹیمیں شرکت کرتی ہیں، جہاں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملتا ہے۔