اے پی سی اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے:عرفان صدیقی

اے پی سی اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے:عرفان صدیقی

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ شرمناک ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اے پی سی کے 5 صفحات اور 32 نکات پر مشتمل اعلامیے میں ہر بڑے چھوٹے مسئلے کا ذکر ہے لیکن بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح اور معرکہ حق پر ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج، شہیدوں اور غازیوں سے بغض اپنی جگہ، مگر کیا اپوزیشن اتحاد پاکستان کی اس فتح کو بھی اپنی فتح نہیں سمجھتا جسے دنیا نے تسلیم کیا؟عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ بلوچ طلبہ کے حقوق کی بات درست ہے لیکن بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے پنجابیوں کے خون کا بھی کوئی ذکر ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے متعلق اعلامیے پر بی ایل اے کی چھاپ واضح طور پر دکھائی دیتی ہے جو افسوسناک ہے۔