ویب ڈیسک:وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے تحریکِ انصاف کی سیاست کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، کہتی ہیں کہ پی ٹی آئی کی سیاست سڑک چھاپ سیاست سے بھی بدتر ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سیاسی پیدائش احتجاج اور دھرنوں پر مبنی تھی اور پارٹی کی سیاست ایمپائر کی انگلی، سازشی کردار اور سہولت کاری کے گرد گھومتی رہی۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ چور چور کے نعرے لگانے والا خود چوری میں ملوث پایا گیا۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی کے رہنما نے قوم کے بچوں کو اقتدار کی ہوس میں جھونک دیا، جبکہ اپنے بچے لندن میں سکون سے زندگی گزار رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست ہمیشہ ڈھیل اور ڈیل کے گرد گھومتی رہی ہے۔ وزیرِ اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں خوشحالی واپس آ رہی ہے اور سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔