2افراد زخمی ، احتجاج سے ٹریفک جام ،نوجوان کوہسپتال میں طبی امدادنہ ملنے پر ورثاکاڈاکٹرکیخلاف کارروائی کامطالبہ
نورکوٹ( خصوصی رپورٹ)تھانہ نورکوٹ کے علاقہ رنگڑہ موڑ پر ڈکیتی کی مبینہ واردات میں مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان قتل، دو افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق نوجوان کے ورثا نے تحصیل ہسپتال میں بروقت مبینہ علاج نہ کرنے پر ہلاکت کے خلاف ٹائر جلا کر احتجاج کیا ، ٹریفک جام جام رہی۔ ورثانے غفلت برتنے پر ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ، پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین لاش کو لیکرگھر چلے گئے۔