لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائی کرتے ہوئے ڈیال بھٹہ کے قریب ویران حویلی میں شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر ملزم شبیر کو شراب تیار اور کشید کرتا ہوا رنگے ہاتھوں شراب اور سامان سمیت گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے سلنڈر، پلاسٹک پائپ، پلیٹ، ڈرم، 3 گیلن اور 100 لیٹر سے زائد کچی زہریلی شراب برآمد کر لی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزم کا نہر کنارے نوجوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالے انوسٹی گیشنز کر دیا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باٹا پور آصف منصب اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ نوجوان نسل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں۔