سٹریٹ لائٹس چوری کرنیوالا گینگ رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گلی محلوں میں لگی سٹریٹ لائٹس چوری کرنے والا دو رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گورا قبرستان میں چھپے ملزمان کو خفیہ اطلاع پر مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا۔ چوری شدہ لائٹس، پیچ کس، چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو لائٹس اتارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزمان میں حیدر اور شریف شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے داتا دربار پولیس کو متحرک گینگ کی گرفتاری پر شاباش دی۔