چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کا گوشت برآمد کرنے کیلئے درخواست دیدی

چین کو گدھے کاگوشت اور ہڈیاں بلوچستان سے گوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا:حکام وزارت فوڈ سکیورٹی 
 اسلام آباد(یواین پی) دو چینی کمپنیوں نے پاکستان سے گدھے کے گوشت کی برآمد کی درخواست کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق  دونوں چینی کمپنیوں نے سلاٹر ہاؤس اور  برآمد کے لائسنس کے لیے اپلائی کردیا ہے۔ حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے  چینی کمپنی کی لائسنس درخواست پر مکمل چھان بین جاری ہے، ریگولیشنز مکمل ہونے کے بعد گدھے کا گوشت اور ہڈیاں چین برآمد ہوسکیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ چین کو گدھے کاگوشت اور ہڈیاں بلوچستان سے گوادر کے ذریعے برآمد کی جائیں گی،گدھے کے گوشت اور ہڈیوں سے پاکستان کو کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا،حکام وزارت فوڈ سکیورٹی کا کہنا ہے  چینی کمپنی پر واضح کیا گیا ہے کہ گوادر کے علاوہ کہیں گوشت تیار نہیں ہوگا، خدشہ ہے گدھے کا گوشت مقامی مارکیٹ میں سپلائی نہ ہوجائے۔