اسلام آباد کے بعد قصور سے بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد

 تھانہ شیخم کی حدود میں کوٹلی رائے ابو بکر سے گدھے کا گوشت برآمد کیا گیا‘ایک ملزم گرفتار
قصور (آئی این پی)اسلام آباد سے بڑی تعداد میں گدھے کا گوشت برآمد ہونے کے بعد دیگر شہروں سے بھی ایسی ہی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے علاقے کوزہ بانڈہ میں چھاپے کے دوران گدھے کا گوشت برآمد کیا گیا تھا اور اب  پنجاب کے شہر قصور میں بھی ایسی ہی ایک کارروائی کی گئی۔پولیس حکام نے بتایا  قصور میں تھانہ شیخم کی حدود میں کوٹلی رائے ابو بکر سے گدھے کا گوشت برآمد کیا گیا، اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ گدھا کاٹ کر اس کی کھال اتار رہے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق موقع پر پہنچ کر گدھے کا گوشت برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جبکہ 3 فرار ہوگئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا