غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف تین سو ملین سے زیادہ کا جرمانہ کیا گیا ،عاصم جاوید
اسلام آباد (آئی این پی)ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب عاصم جاوید نے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں گدھے کا گوشت فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب گدھے کا گوشت فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے۔پنجاب میں فوڈ اتھارٹی کی میٹ سیفٹی ٹیمزمتحرک ہیں۔جوگوشت شہرمیں داخل ہوتا ہے یا نجی سلاٹرہاوس میں ذبحہ کیا جاتا ہے اسے مکمل طور پرچیک کیا جاتا ہے،غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں کیخلاف تین سو ملین سے زیادہ کا جرمانہ کیا گیا ۔