چوہنگ میں مبینہ پولیس مقابلہ‘ خاتون سے زیادتی میں ملوث 3ڈاکو ہلاک

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دو موٹرسائیکلوں پر سوار 5افراد کو مشکوک سمجھ کر روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی‘جوابی فائرنگ میں مارے گئے

لاہور(کرائم رپورٹر)چوہنگ کے علاقے میں ہونے والے پولیس مقابلے میں سی ٹی ڈی نے 3 ڈاکو ہلاک کردیے، جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ پولیس نے مرنے والے ڈاکووں کی لاشیں ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فرار ہونیو الے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر دی ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو ایک واردات کے دوران خاتون سے زیادتی میں بھی ملوث تھے ترجمان کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار 5 ڈاکو چوہنگ سے ملتان روڈ کی جانب جا رہے تھے، اسی دوران سی سی ڈی اہلکاروں نے انہیں مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا، تاہم موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے بچنے کے لیے پولیس