کراچی سٹی کورٹ میں آتشزدگی، سینکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاک

کراچی سٹی کورٹ میں آتشزدگی، سینکڑوں مقدمات کا ریکارڈ جل کر خاک

کراچی سٹی کورٹ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس کے نتیجے میں سینکڑوں مقدمات کا ریکارڈ مکمل طور پر جل گیا۔

آگ لگنے کی وجہ
ابتدائی رپورٹس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ نے نہ صرف مقدمات کا ریکارڈ بلکہ لفٹ اور فوٹو اسٹیٹ مشین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

متاثرہ ریکارڈ اور نقصان
ضلع ایسٹ کی عدالتوں کا ریکارڈ لفٹ کے قریب رکھا گیا تھا، جو آگ سے جل گیا۔آگ نے سٹی کورٹ کے ایف بلاک کی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا۔آگ کے بعد سٹی کورٹ کے ایف اور جی بلاکس کی بجلی بھی منقطع ہوگئی۔
آتشزدگی کا وقت اور فائربریگیڈ کی کارروائی
عدالتی عملے کے مطابق آگ رات 2 سے ڈھائی بجے کے درمیان لگی۔ فائربریگیڈ کے پہنچنے تک لفٹ اور مقدمات کا ریکارڈ مکمل طور پر جل چکا تھا۔

تحقیقات جاری
آتشزدگی کے بعد متاثرہ ریکارڈ اور عمارت کے نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، جبکہ شارٹ سرکٹ کی مزید وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔