لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ حالیہ اضافہ شہریوں کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہا ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت 562 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر (تھوک ریٹ) 374 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر (پرچون ریٹ) 388 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔دوسری جانب انڈوں کی قیمت بھی مسلسل بلند سطح پر برقرار ہے اور وہ 277 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گوشت اور انڈے جیسی بنیادی اشیائے خور و نوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ قیمتوں پر کنٹرول کے لیے عملی اقدامات کرے تاکہ عام شہری کو ریلیف مل سکے۔ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ فیڈ، ٹرانسپورٹیشن اخراجات اور مارکیٹ میں طلب و رسد کا فرق بتایا جا رہا ہے۔