لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ، شہری پریشان

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ، شہری پریشان

لاہور: شہر میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس سے شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت 7 روپے اضافے کے بعد 562 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ زندہ برائلر کا فارم ریٹ 360 روپے، ہول سیل 374 روپے اور پرچون ریٹ 388 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔مرغی کی قیمتوں میں اس اضافے کے باوجود منڈی بادامی باغ سمیت دیگر مارکیٹوں میں گرانفروشی کا سلسلہ جاری ہے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، جس کے باعث گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔دوسری جانب انڈوں کی قیمت بھی مستحکم نہیں، سرکاری ریٹ 255 روپے فی درجن مقرر ہے، لیکن مارکیٹ میں 270 روپے فی درجن میں فروخت جاری ہے۔عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان کو روکا جائے اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں پر موثر کنٹرول کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔