پاکستان میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں آج برائلر گوشت 22 روپے فی کلوگرام مہنگا ہو گیا اور 497 روپے فی کلوگرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق زندہ برائلر فارم ریٹ 314 روپے، تھوک میں 329 روپے اور پرچون میں 343 روپے فی کلوگرام رہی۔ گزشتہ دو دنوں میں برائلر گوشت مجموعی طور پر 36 روپے فی کلوگرام مہنگا ہو چکا ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور 3 روپے کے اضافے کے بعد فارم انڈے 360 روپے فی درجن فروخت ہوئے، جبکہ انڈوں کی پیٹی کی فروخت 10 ہزار 680 روپے رہی۔