پاکستان میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
حالیہ سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 417 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ روز 403 روپے فی کلو تھی۔اسی طرح زندہ برائلر مرغی کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے۔ زندہ مرغی کے تھوک ریٹ میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 274 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 288 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
ملتان میں بھی مرغی کی قیمتوں میں اسی طرح کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 274 روپے فی کلو اور پرچون ریٹ 288 روپے فی کلو ہے، جبکہ مرغی کے گوشت کا ریٹ 414 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔تاہم، سرکاری نرخنامے میں انڈوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اور انڈوں کی فی درجن قیمت 324 روپے برقرار رکھی گئی ہے۔