’دھرندھر‘ میں فلمی لیاری اور پاکستانی مناظر کہاں فلمائے گئے؟ جانیے

’دھرندھر‘ میں فلمی لیاری اور پاکستانی مناظر کہاں فلمائے گئے؟ جانیے

رنویر سنگھ اور اکشے کھنہ کی بلاک بسٹر سپائی تھرلر فلم ’دھرندھر‘ اپنی طاقتور کہانی، مکالموں اور اداکاری کے ساتھ ساتھ شوٹنگ لوکیشنز کی وجہ سے بھی سرخیوں میں ہے۔

فلم میں دکھایا گیا کراچی اور لیاری دراصل ممبئی کے مادھ آئی لینڈ میں تخلیق کیا گیا، جہاں تنگ گلیاں، عمارتوں کی ساخت اور کیمرہ اینگلز نے پاکستانی شہروں کا حقیقی تاثر دیا۔ ناظرین کو حیرت اس بات پر ہوئی کہ رنویر سنگھ کا مشہور ڈائیلاگ بھی انہی لوکیشنز پر فلمایا گیا۔ہدایت کار آدتیہ دھر کی اس میگا فلم نے صرف 35 دنوں میں 1,233 کروڑ روپے کا بزنس کیا، حالانکہ خلیجی ممالک میں اسے پابندی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔فلم کی شوٹنگ بنکاک، تھائی لینڈ سے شروع ہوئی، جہاں شہری علاقوں کے مناظر فلمائے گئے۔ مرکزی پروڈکشن بیس فلمستان سٹوڈیوز میں اہم اندرونی مناظر اور ایکشن سینز مکمل کیے گئے۔