اسلام آباد کے بعد قصور میں بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد

اسلام آباد کے بعد قصور میں بھی کئی من گدھے کا گوشت برآمد

ویب ڈیسک: اسلام آباد کے بعد اب قصور کے نواحی گاؤں کوٹلی رائے ابوبکر میں گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پر مقامی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موقع پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ تین ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کئی من گدھے کا گوشت برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔