گدھے نے بھی چالان سے بچنے کے لیے ہیلمٹ پہن لیا، سوشل میڈیا پر وائرل مزاحیہ ویڈیو

گدھے نے بھی چالان سے بچنے کے لیے ہیلمٹ پہن لیا، سوشل میڈیا پر وائرل مزاحیہ ویڈیو

پنجاب میں غیر لائسنس یافتہ، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف حکام کی جانب سے سخت کارروائی جاری ہے۔

 اس مہم کے دوران درجنوں موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کی موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ حکام کا موقف ہے کہ یہ اقدام سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے اور کم عمر ڈرائیورز کی موجودگی کو روکنے کے لیے لیا جا رہا ہے تاکہ حادثات اور قوانین کی خلاف ورزیوں سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔دریں اثنا، عوام کے ردعمل میں سوشل میڈیا پر دلچسپ اور مزاحیہ ویڈیوز اور تبصرے سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ویڈیوز شیئر کیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی افراد کام کے دوران یا یہاں تک کہ سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہننے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ چالان سے بچ سکیں۔ ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک گدھا گاڑی چلانے والا شخص نہ صرف خود ہیلمٹ پہنے ہوئے ہے بلکہ اپنے گدھے کو بھی ہیلمٹ پہنا رکھا ہے۔

 جب اس شخص سے پوچھا گیا کہ آپ نے یہ ہیلمٹ کیوں پہن رکھا ہے، تو اس نے جواب دیا کہ اس لیے کیونکہ اس کا چالان ہو گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے، جن میں سے کچھ نے کہا کہ عوام کسی بھی کام کو سنجیدگی سے نہیں لیتے، جبکہ دیگر نے زور دیا کہ ہیلمٹ پہننا بہت ضروری ہے اور اس کا مذاق نہیں بنانا چاہیے۔ محمد حماد نامی ایک صارف نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اس قسم کے مواد اور ویڈیوز پر فوری کارروائی کی جائے، کیونکہ لوگ قانون کا مذاق اڑا رہے ہیں اور قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔