اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ملنے کا معاملہ، پولیس کی ابتدائی تفتیش مکمل

اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ملنے کا معاملہ، پولیس کی ابتدائی تفتیش مکمل

اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں بڑی مقدار میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے کی ابتدائی تفتیش مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت نہیں کیا گیا بلکہ اسے چین برآمد کرنے کی تیاری تھی۔ تاہم، بروقت چھاپے کے باعث گوشت برآمد نہ ہو سکا۔گودام کے چینی مالک جیانگ لیانگ نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے اعتراف کیا کہ گوشت اور کھالیں گوادر پورٹ کے ذریعے چین بھجوائی جانی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد سے 60 گدھے لائے گئے تھے جن میں سے 17 روز میں صرف 15 گدھے ذبح کیے گئے۔ کاٹے گئے گدھوں کی باقیات اور ہڈیاں سی 16 میں ڈمپ کی گئیں۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ گودام کرایہ پر دینے والے مالک فیاض اور پراپرٹی ڈیلر عامر کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان نے کرایہ نامہ اور دیگر تفصیلات تھانے میں جمع نہیں کرائیں، جس پر انہیں جوڈیشل کر دیا گیا۔ تاہم، یہ جرم قابلِ ضمانت ہے۔