گورنر راج اور ایمرجنسی مجبوری کی حالت میں لگائی گئی :سرداریوسف

 ہماری اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے  ہم ملک کے دفاع اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں 
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی مجبوری کی حالت میں لگائی گئی ہے جس کا صوبے کے عوام نے خیر مقدم کیا ہے ۔جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یوسف نے کہاکہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ صوبے میں ایسے حالات کس وجہ سے پیدا ہوئے کہ حکومت نے صوبے میں جو گورنر راج اور ایمرجنسی لگائی ہے اس کے کیا محرکات تھے ۔انہوں نے کہا ہماری اجتماعی ذمہ داری بنتی ہے ہم ملک کے دفاع اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستان کے عوام کی خوشحالی کیلئے کام کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ ہم سب نے پاکستان کے استحکام کیلئے سوچنا ہوگا اور ہم سب پر بہت بڑی  ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام فیصلے ملک اور قوم کے مفاد میں ہوئے ہیں ۔