عمران خان کے جرائم کی معافی سے متعلق مذاکرات پر سب سے بڑھ کر تنقید کروں گا، ملک احمد خان
لاہور(آئی این پی)قائم مقام گورنر اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے عمران خان کے جرائم کی معافی پر مذاکرات پر سب سے بڑھ تنقید کروں گا۔ملک محمد احمد خان نے کہا کہ کسی خاص نقطہ نظر کی بات نہیں کر سکتا، گھر کو جلانا سیاسی حق نہیں ہے، سیاست کے نام پر انتشار میں فرق کریں،جرائم و سیاست میں فرق ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج کا کندھا خود استعمال کرو تو ٹھیک کوئی دوسرا کرے تو تنقید ہوتی ہے، عسکری ادارے پر حملوں اور سربراہان کو گالی مقبولیت والا نظریہ تبدیل ہونا چاہیے، وہ گناہ جن کا ازالہ نہیں ہوا کسی صورت ماننے کوتیار نہیں ،افواج تو قوموں کا فخر ہوتے ہیں، پیپلزپارٹی کے ساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن ہے پنجاب میں بھی اچھا معاملہ ہے، انفرادی طورپر معاملہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت میں تبدیلیاں ہو رہی ہے جس کے اثرات عوام میں نظر آئیں گی، صفائی تعلیم پر بھی توجہ ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نو مئی کی ریہرسل کرنے والوں کو کینٹ ہی نظر آنا تھا، اس کندھے کا حامی ہوں سیاستدان بائیکاٹ نہ کریں، دائرے کو بدلیں جس دائرے میں طے کررکھا ہے مزاحمت سے مقبولیت تو ہوتی ہے، جھوٹ پر مبنی ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کو آزادی اظہار رائے کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔