حکومت نے مجبوری میں ایمرجنسی لگائی وزیراعظم پی ٹی آئی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دیں بلال بھٹو

ایمرجنسی لگانا کوئی خوشی کی بات نہیں ہوتی،  ہمیں کوئی ٹھوس جواز دیا جاتا تو صدر دستخط نہ کرتے،  ایمرجنسی کا ایٹم بم استعمال کرنے سے پہلے مذاکرات کو موقع دیا 
موجودہ سیاسی و قانونی حالات میں پی ٹی آئی کا کردار ہے،   اپوزیشن کو ماننا پڑے گا  صوبائی حکومت نے سیاسی خودکش حملہ کیا ہے ،  ایمرجنسی  ہمیشہ کیلئے  نہیں :قومی اسمبلی میں اظہار خیال
اسلا م آباد(آئی این پی )چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی حمایت کرتے ہوئے کہا  ہے  وزیراعظم شہباز شریف کو تجویز دیتا ہوں  پی ٹی آئی کو ایک بار مذاکرات کی دعوت دیں تاکہ ہم سب ملکر دہشت گردی کا خاتمہ کر سکیں،موجودہ سیاسی و قانونی حالات میں پی ٹی آئی کا کردار ہے۔بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا صدر آصف علی زرداری نے آئین کے مطابق ایمرجنسی کی منظوری دی، پی ٹی آئی والے صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، آپ ہمیں تنقید کا نشانہ ضرور بنائیں لیکن ہمیں کوئی تو وجہ دیتے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کیوں نہ لگائی جاتی، حکومت نے اپوزیشن کو انگیج کرنے کی ہرممکن کوشش کی،  ایمرجنسی لگانا کوئی خوشی کی بات نہیں ہوتی، اگر ہمیں کوئی ٹھوس جواز دیا جاتا تو صدر دستخط نہ کرتے، پہلی دفعہ مسئلہ صدر کے پاس آیا تو اپوزیشن سے مذاکرات کا فیصلہ کیا، ایمرجنسی کا ایٹم بم استعمال کرنے سے پہلے مذاکرات کو موقع دیا۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی رات مجھے بتایا گیا کہ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، پیپلز پارٹی کے دو نمائندے اس مذاکراتی کمیٹی میں موجود تھے لیکن موجودہ سیاسی و قانونی حالات میں پی ٹی آئی کا کردار ہے، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے سیاسی خودکش حملہ کیا ہے اور اپوزیشن کو ماننا پڑے گا کہ انہوں نے سیاسی خودکش حملہ کیا ہے۔