حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی

حکیم شہزاد نے نویں جماعت کی طالبہ سے پانچویں شادی کر لی

سوشل میڈیا انفلوئنسر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے حال ہی میں نویں جماعت کی ایک طالبہ سے اپنی پانچویں شادی کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکیم شہزاد کی پہلی اہلیہ انتقال کر چکی ہیں، اور اس وقت وہ مجموعی طور پر چار بیویوں کے شوہر ہیں۔ چند سال قبل انہوں نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیہ شاہ سے بھی شادی کی تھی، جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔حالیہ شادی کے بعد ان کا نام دوبارہ سوشل میڈیا اور مختلف حلقوں میں زیر بحث آ گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے تصاویر اور معلومات کے بعد ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا؛ کئی افراد نے اس شادی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ بعض نے تحفظات ظاہر کیے کہ کم عمر لڑکی سے شادی مناسب نہیں۔گردش کرنے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکیم شہزاد نے خود سے خاصی کم عمر لڑکی سے شادی کی ہے، جس کے باعث صارفین کی بڑی تعداد نے اسے غیر مناسب قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ اب تک حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی جانب سے اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔