لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ عامر روڈ پر حضوری شاہ دربار کے قریب سے ایک نومولود بچے کی لاش بر آمد ہوئی ہے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق لاش مقامی افراد کی اطلاع پر موقع سے حاصل کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ بعد ازاں لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلو ئوں پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ واقعے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔