عارفوالا : نومولود کی لاش بر آمد، شناخت نہ ہوسکی

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) سبز منڈی کے قریب تحصیل روڈ پر ایک نومولود بچے کی لاش ملنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملنے پر امدادی ٹیم موقع پر پہنچی اور نومولود کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال عارفوالا منتقل کر دیا۔ ریسکیو رپورٹ کے مطابق نومولود کی عمر تقریباً ایک دن بتائی گئی ہے، جبکہ اس کی شناخت اور والدین کے بارے میں معلومات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔