واشنگٹن(آئی این پی )امریکا میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے 3 سابق اہلکاروں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف کلاس ایکشن مقدمہ دائر کر دیا جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ اِنہیں سیاسی انتقام کے تحت ملازمت سے نکالا گیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ دائر کرنے والوں میں مشیل بال، جیمی گارمن اور بلیئر ٹولمین شامل ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اقتدار برقرار رکھنے کی کوششوں کی تحقیقات میں حصہ لینے کی وجہ سے اِنہیں برطرف کیا گیا۔