ابھی تک صرف دوسے تین مقدمات میں ٹرائل مکمل کیاگیاہے ‘باقی مقدمات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ‘عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہورہا
بیٹوں سے ملاقات تک نہیں کرائی جارہی ‘ صرف دوبارملاقات کرائی گئی ‘ اخباردیاجارہاہے اور نہ ہی کتابیں دی گئی ہیں:متن‘سلما ن اکرم راجہ نے خط پہنچا دیا
اسلام آباد(آن لائن )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پاکستان اور قائم مقام دونوں کے نام کوایک اور خط لکھ دیاہے،خط چیمبرمیں پہنچادیاگیاہے ،خط میں انھوں نے عدالتوں میں چلائے جانے والے مقدمات کے ٹرائل میں تاخیر سمیت کئی اہم معاملات پر تفصیلات سے آگاہ کیاہے انھوں نے سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کے ذریعے لکھے گئے خط میں بتایاہے کہ ابھی تک دوسے بھی زیادہ مقدمات میں سے صرف دوسے تین مقدمات میں ٹرائل مکمل کیاگیاہے جبکہ باقی مقدمات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ہے نہ ہی عدالتی احکامات پر عمل کیاجارہاہے ان کے بیٹوں سے ملاقات تک نہیں کرائی جارہی ہے اب تک صرف دوبارملاقات کرائی گئی ہے بیوی سے بھی جیل مینول کے مطابق ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے نہ اخباردیاجارہاہے اور نہ ہی کتابیں دی گئی ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے قومی ایشوز پر چیف جسٹس پاکستان اور قائم مقام چیف جسٹس کے نام خط لکھ دیا، سلمان اکرم راجا نے خط چیف جسٹس چیمبر میں پہنچادیا۔ عمران خان نے خط میں اپنے اور پارٹی رہنماؤں کیخلاف مقدمات، گرفتاریوں، جیل میں ملاقاتوں سمیت دیگر معاملات اٹھائے ہیں۔سلمان اکرم راجا نے بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس چیمبر میں پہنچا دیا۔ خط چیف جسٹس یحیٰی آفریدی اور قائم مقام چیف جسٹس کے نام لکھا گیا ہے۔خط میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کا تذکرہ ہے، خط میں 26 نومبر اور پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتاری کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں رکاوٹوں کی بھی تفصیل شامل ہے۔بانی پی ٹی آئی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ قوم کو جمہوریت پر یقین دلانے کی ضرورت ہے، سارے حقائق ریکارڈ پر رکھے ہیں، سب مل کر ہی زخم بھر سکتے ہیں، یہ سارے حقائق آپ سے کارروائی کا تقاضا کرتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی کے جوڈیشری کو لکھے گئے خط کا عنوان "آئین کی حالت اور پاکستان میں قانون کا نفاذ" ہے، اس میں بانی پی ٹی آئی نے اپنے خلاف 200 سے زائد کیسز کا حوالہ دیا ہے۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ مجھے اور بشریٰ بی بی کو قید میں رکھنا سیاسی انتقامی کارروائی ہے۔