واشنگٹن(آئی این پی )امریکی آئی ٹی کمپنی اوریکل نے تنظیمی تبدیلیوں کے تحت بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنا شروع کر دیا۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے بھارت میں تقریبا 12,000 ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا ہے جبکہ آئندہ 1 ماہ کے اندر مزید چھانٹیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے