مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران

مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران

آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کے بڑے بیٹے پرنس جیکسن نے کئی ماہ بعد پہلی بار عوامی تقریب میں شرکت کی، اور اپنے والد کی زندگی پر بننے والی فلم ’مائیکل‘ پر بھی اپنی خاموشی توڑ دی۔

29 اگست کو لاس ویگاس کے منڈالے بے ریزورٹ اینڈ کیسینو میں مائیکل جیکسن کی 68ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ خصوصی تقریب ’مائیکل جیکسن وَن‘ شو میں ان کے بیٹے نے اچانک شرکت کی۔یہ پرنس جیکسن کی اپنی والد کی بائیوپک ’مائیکل‘ کی اپریل میں ریلیز کے بعد پہلی نمایاں عوامی موجودگی تھی۔ وہ اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرنس جیکسن نے کہا کہ ان کے لیے یہ دیکھنا بہت خاص تجربہ رہا کہ اس فلم نے لوگوں پر کیا اثر ڈالا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی نسل کو اپنے والد کی موسیقی اور پیغام سے متعارف ہوتے دیکھنا بہت خوشی کا باعث ہے اور انہیں امید ہے کہ اس کا دنیا پر مثبت اثر پڑے گا۔یاد رہے کہ مائیکل جیکسن کا 2009 میں انتقال ہوا تھا، جب ان کا بیٹا صرف 12 سال کا تھا۔