نیو یارک(آئی این پی )امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنے آرٹیمس دوم مشن کے لانچ کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا یہ مشن 50 برس میں چاند تک انسانوں کی جانے کی پہلی کوشش ہوگی۔فلوریڈا کے کینیڈی اسپیس سینٹر میں 19 مارچ کو 98 میٹر بلند راکٹ ہینگر سینکال کر پیڈ پر واپس لے جایا جائے گا، جس کے بعد یکم اپریل یا اس کے بعد لانچ کر دیا جائے گا۔آرٹیمس دوم کے عملے کو چاند کے گرد چکر لگانے کے لیے رواں برس کیشروع میں خلا میں بھیجا جانا تھا لیکن اسپیس لانچ سسٹم (ایس ایل ایس) راکٹ کے ساتھ ایندھن لیک ہونے اور دیگر مسائل کی وجہ سے مشن تاخیر کی شکار ہوا۔اگرچہ فروری میں پیڈ پر ادارے نے ہائیڈروجن فیول لیک پر قابو پا لیا تھا لیکن ہیلیم کے بہا ئوکے مسئلے نے اسپیس ایجنسی کو راکٹ واپس اسمبلی بلڈنگ میں لے جانے پر مجبور کیا تاکہ اس کی مرمت کی جاسکے جس کی وجہ سے مشن اپریل تک موخر ہو گیا۔ناسا کے پاس اس لانچ کے لیے ابتدائی اپریل کے چند ہی دن ہیں جس کے بعد انہیں 30 اپریل سے ابتدائی مئی تک کا انتظار کرنا پڑے گا۔