پی ٹی سی ایل کو نئی کمپنی کا حصہ بنانے کے بجائے الگ کمپنی کے طور پر برقرار رکھا جائے گا
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان کے ٹیلی کام شعبے میں ایک بڑی پیش رفت، ٹیلی نار پاکستان اور یوفون کو باضابطہ طور پر ضم کرکے ایک نئی کمپنی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل )قائم کر دی گئی ہے۔ پی ٹی سی ایل کو نئی موبائل کمپنی کا حصہ بنانے کے بجائے اسے ایک آزاد اور الگ کمپنی کے طور پر برقرار رکھا جائے، جس کے بعد پی ٹی سی ایل کو نئی تشکیل دی گئی موبائل کمپنی سے علیحدہ کر دیا گیا۔