متعدد غیر قانونی کلینکس میڈیکل سٹورز سربمہر

حویلی لکھا،اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر ہیلتھ افسروں کا حویلی لکھا میں غیر قانونی کلینکس اور میڈیکل سٹورز کے خلاف کریک ڈا ئون، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فواد افتخار کی زیر نگرانی ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر اسامہ افتخار نے کارروائی کرتے ہوئے چندا کلینک کینال کالونی ہیڈ سلیمانکی، رائے میڈیکل سٹور ہیڈ سلیمانکی، مہتاب ڈینٹل کلینک حجرہ روڈ اور علی ڈینٹل کلینک محلہ شکور آباد کو سیل کر دیا ،چالان بھی کئے گئے۔