عوام کے لیے صحت کی سہولتیں حکومت کی اولین ترجیح ، وزیر اعلیٰ مریم نوازاس پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں
نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز ہیلتھ کلینکس کے لیے 8 الٹرا سائونڈ مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں۔احسن اقبال نے یہ الٹرا سائونڈ مشینیں خود محکمہ صحت کے سپرد کیں۔نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے صحت کی سہولتیں حکومت کی اولین ترجیح ہیں، اس پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ والدین بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر خصوصی توجہ دیں، بچے ملک کا روشن کل ہیں، ملک کا مستقبل ان کی صحت سے وابستہ ہے۔