غیر رجسٹرڈ ڈینٹل کلینکس کی بھرمار،عوام پریشان

 80فیصد کلینک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں :سروے رپورٹ
ناتجربہ کار اتائی، ٹیکنیشن مریضوں کو علاج کے نام پر لوٹ رہے، کارروائی کا مطالبہ
ساہیوال (خصوصی رپورٹ )ساہیوال میں غیر رجسٹرڈ ڈینٹل کلینکس کی بھرمارسے عوام پریشان،ایک سروے رپورٹ کے مطابق ساہیوال میں 80 فیصد ایسے ڈینٹل کلینک چل رہے ہیں جو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ ہی نہیں ہیں۔جن پر ناتجربہ کار اتائی اور ٹیکنیشن مریضوں کو علاج کے نام پر لوٹ رہے ہیں بلکہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین پر عملدر آمد نا کرنے کی وجہ سے منہ کے کینسر اور دیگر بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔ان کے کلینکس پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعد و ضوابط پر پورا نہیں اترتے اور نہ ہی ان کے آلات اس کوالٹی کے ہیں جو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے بنائے ہوئے ہیں اور نہ ہی ان آلات کو جراثیم سے پاک (سٹرلائز)کیا جاتا۔ان ڈینٹل کلینکس پر ڈاکٹر کے ساتھ بطور اسسٹنٹ کام کرنے والے عملہ کے بھی میڈیکل نہیں کروائے جاتے جو مریض کو کسی بھی موذی مرض میں مبتلا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ ساہیوال کے سماجی حلقوں اور اہالیان نیسی او ہیلتھ سے مطالبہ کیا کہ وہ کوئی ٹیم تشکیل دیں جو ساہیوال شہر کے تمام کلینکس کو چیک کرے اور ایسے کلینکس جو پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے قوانین پر پورا نہیں اترتے انہیں فوری سیل کیاور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔