نگرانی قبول نہیں ، ڈاکٹر ز کے وقار، عزت اور پیشہ ورانہ آزادی کے منافی ہے
ٹیکس گوشواروں کا ازخود جائزہ لینے اور قانونی تقاضوں کے مطابق اصلاح پر آمادہ ہیں
مطالبات تسلیم ورنہ طبی اداروں کی مکمل بندش سمیت سخت اقدامات پر مجبور ہونا پڑے گا
راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی میں ڈاکٹروں اورنمائندہ تنظیموں نے متفقہ طورپر ڈاکٹروں کے کلینکس اور اسپتالوں میں پی او ایس سسٹم کی تنصیب کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی صورت میں اسپتالوں اور طبی مراکز کی جسمانی نگرانی قبول نہیں کی جائے گی، کیونکہ یہ ڈاکٹروں کے وقار، عزت اور پیشہ ورانہ آزادی کے منافی ہے۔راولپنڈی میں پی ایم اے راولپنڈی ڈویژن ، ڈاکٹروں کے تمام نمائندہ تنظیموں اور بڑی تعداد میں معالجین کا بھرپور کنونشن منعقد ہوا، جس میں نجی و سرکاری شعبے سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے بھرپور شرکت کی۔ کنونشن میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے ڈاکٹروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے امتیازی اور تضحیک آمیز رویے پر تفصیلی غور کیا گیا