شاہدرہ ٹائون گڑوی محلہ میں 2 ملزموں کی فائرنگ ، 26 سالہ تانیہ ماری گئی۔ پولیس تفتیش جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹائون کے علاقے میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر 2نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے جواں سالہ لڑکی کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹائون گڑوی محلہ میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر2نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے جواں سالہ 26 سالہ تانیہ کو قتل کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 26 سالہ تانیہ کے نام سے ہوئی واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے مقتولہ کے ورثاء کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔