پرانی دشمنی پر فائرنگ ،بہن بھائی ،بچہ قتل

مخالفین کاکرلکے مینارہ میں حملہ ،طارق،عشرت اور اذان جاں بحق،والد عبدالحمید شدید زخمی 
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ )تھانہ صدر کے علاقہ کرلکے مینارہ میں مخالفین نے دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے بہن بھائی اور بچے کو قتل جبکہ انکے والد کو شدید زخمی کردیا۔ علی رضا اور طارق وغیرہ کی دشمنی چلی آرہی ہے،دونوں پارٹیوں نے تھانہ صدر میں ایک دوسرے پر مقدمات کا اندراج بھی کروارکھاہے جنکی تفتیش جاری ہے ۔ گزشتہ روز علی رضا ودیگر نے طارق وغیرہ پر فائرنگ کردی جس سے طارق ،اسکی ہمشیرہ عشرت بی بی اور کمسن بچہ اذان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ انکا والد 50 سالہ عبدالحمید شدید زخمی ہوگیا جسے فوری ڈی ایچ کیوہسپتال لایا گیا مگر حالت تشویشناک ہونے پر اسے میوہسپتال لاہور ریفر کردیا گیا۔پولیس نے لاشوں کوپوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ۔