قصور (خصوصی رپورٹ)کوٹ رادھا کشن میں پرانی دشمنی پر دوافراد کی فائرنگ سے نوجوان پیٹ میں گولی لگنے سے شدید زخمی،ناز ک حالت میں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔ گزشتہ روز صبح 7 بجے باغیار مار کا رہائشی نعمان اکرم انصاری ڈیرہ احمد دین کے قریب جا رہا تھا کہ زین اور علی حسن جٹ نے پرانی دشمنی پر پستول سے فائرنگ کر دی۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔