لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس بی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کو ڈرا دھمکا کر حبسِ بے جا میں رکھنے اور لوٹ مار میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان کو لوٹے گئے مال سمیت حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا گیاپولیس ترجمان کے مطابق کارروائی ایس کینٹ کی ہدایت پر 15 کی کال موصول ہونے پر فوری ریسپانس کے دوران عمل میں لائی گئی۔ گرفتار ملزمان میں اویس، فیصل، علی عمران اور عبدالمنان سمیت دیگر شامل ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث اہلکار اویس سمیت تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے مقدمہ انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر اخلاق اللہ تارڑ ایس پی کینٹ نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت موجود ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔