سانحہ پمز‘ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی:نیئر حسین

 واقعہ دراصل مجرمانہ غفلت کا کیس ہے،  تمام ذمہ داروں کو اب تک گرفتار کر  لینا چاہیے تھا 
اسلام آباد(آن لائن )سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئر حسین بخاری نے پمز سانحہ پر حکومتی کارروائی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے  پمز اسپتال کا واقعہ دراصل مجرمانہ غفلت کا کیس ہے، ذمہ داران کے خلاف اب تک ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پمز واقعہ کے تمام ذمہ داران کو اب تک گرفتار کرلیا جانا چاہیے تھا۔ تعزیراتِ پاکستان کے تحت تمام ذمہ داران کے خلاف مقدمات درج ہونے چاہئیں تاکہ واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ پمز سانحہ کی تحقیقات پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے کرائی جانی چاہیے تھیں حکومت اور اپوزیشن بنچوں پر مشتمل ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے کر واقعے کی شفاف اور جامع تحقیقات کرائی جائیں۔